ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / صفائی کرمچاری کی خودکشی کا معاملہ بی بی ایم پی افسروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

صفائی کرمچاری کی خودکشی کا معاملہ بی بی ایم پی افسروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

Mon, 16 Jul 2018 11:12:45    S.O. News Service

بنگلورو،16؍ جولائی (ایس او  نیوز) بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے (بی بی ایم پی ) کنٹراکٹ صفائی کرمچاری سبرامنیا کی موت کے ذمہ دار افسروں کو ملازمت سے معطل کرنے صفائی کرمچاریوں کی تنظیم نے پُرزور مطالبہ کیا ہے ۔

تنظیم کے ریاستی کنوینر کے ایچ اوبلیش نے بتایا کہ اس معاملہ میں ملوث ہونے والے افسروں کے خلاف انسداد ایذا رسانی ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرنا ہوگا ۔

انہوں نے سبرامنیا کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپئے معاوضہ اور سبرامنیا کی بیوی کو مستقل ملازمت کا بھی مطالبہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ سبرامنیا کی موت سے ان کے اہل خانہ کافی پریشان ہیں اور ان کی مالی حالت بھی مستحکم نہیں ہے اس لئے سبرامنیا کی بیوی کو مستقل ملازمت دینی ہوگی ۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آئندہ دنوں میں شدید احتجاج کیا جائے گا ۔ 


Share: